اسرائیل میں 5 ہزار راکٹ فائر، درجنوں مسلح افراد جنوبی علاقے میں داخل

Oct 07, 2023 | 13:09:PM
اسرائیل میں 5 ہزار راکٹ فائر، درجنوں مسلح افراد جنوبی علاقے میں داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حماس سے اسرائیل میں 5 ہزار راکٹ فائر ہوئے جن کےبعد درجنوں مسلح افراد جنوبی علاقے میں داخل ہو گئے، حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کے مطابق غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب درجنوں راکٹ فائر کیے گئے جن سے کم از کم ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی اور حماس کے درجنوں مسلح افراد جنوبی اسرائیل میں داخل ہوگئے ہیں۔پورے اسرائیل میں سائرن بھی بجے جو کہ صبح تک سنے جا سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پراپرٹی مالکان کو خبردار کر دیا

میگن ڈیوڈ ایڈم ریسکیو ایجنسی اسرائیل کے مطابق مزائل حملوں میں 2 دیگر افراد اس میں زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب فلسطین کے عسکریت پسند اسلامی گروپ حماس نے اس میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی سے دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد اسرائیلی علاقے میں گھس آئی ہے، آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کا کہا گیا ہے۔

قبل ازیں غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے گئے جس میں ایک خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ حماس لیڈر محمد دائف نے کہا ہے کہ آج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے ہیں، ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے کہ ’’بس بہت ہو چکا‘‘۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگی حالات کا الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے اور اسرائیلی وزیر دفاع نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کی بھی منطوری دے دی ہے۔