ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Oct 07, 2023 | 10:08:AM
ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے تیسرے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیئے گئے 157 رنز کا ہدف بنگلہ دیشی ٹیم نے وکٹوں کے نقصان پر 35ویں اوور میں عبور کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے دونوں اوپنر بلے باز جلد آؤٹ ہو ئے، تنزید حسن 5 ،لٹن داس 13، مہدی حسن 49 اور کپتان شکیب الحسن 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے وکٹ کیپر مشفیق الرحیم 2 اور نجم الحسین شانتو 59 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

افغانستان کے فضل الحق فاروقی، نوین الحق اور عظمت اللہ عمر زئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ان کے علاوہ راشد خان، مجیب الرحمٰن اور محمد نبی جیسے ورلڈ کلاس سپینرزکوئی بھی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 12 سال بعد فیفا کی میزبانی مل گئی

قبل ازیں افغانستان کی ساری ٹیم 156 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو ئی، افغانستان کے وکٹ کیپر اوپنر بلے باز رحمان اللہ گرباز 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز ہیں جبکہ اوپنر ابراہیم زادران 22، رحمت شاہ 18، کپتان ہشمت اللہ شاہیدی بھی 18، نجیب اللہ زادران 5، محمد بنی 6 راشد خان 9 اور عظمت اللہ عمر زئی 22، نوین الحق 0 اور مجیب الرحمٰن ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن 3، 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں گیند باز ہیں، ان علاوہ تسکین احمد اور مصتفیز الرحمٰن کی ایک ایک  جبکہ  کی شوریفل اسلام کی 2 وکٹیں ہیں۔

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے تیسرے مقابلے میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ میچ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

 ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے جبکہ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم بھارت میں ہیں اور پرجوش ہیں، آئی پی ایل کھیلنے کا ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہوگا، بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔

ورلڈکپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان جب کہ دوسرا مقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔ دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان نئی دہلی میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔