پاکستان کو 12 سال بعد فیفا کی میزبانی مل گئی

Oct 07, 2023 | 08:58:AM
پاکستان کو 12 سال بعد فیفا کی میزبانی مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کے میچز کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، پاکستان 12 سال بعد فیفا میچز کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان 12 سال بعد ورلڈکپ کوالیفائر کی میزبانی کرےگا۔ فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کے لئے ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اسلام آباد میں میچ کا گرین سگنل دے دیا۔پاکستان کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میچز میں دہشت گردی کا خطرہ

دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ برازیل کے راجیریو راموس کمبوڈیا میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ کوالیفائر میں ہوم میچ 17 اکتوبر کو کمبوڈیا سے کھیلنا ہے۔