موسم سرما کی آمد، محکمہ موسمیات نےبارشوں کی پیشگوئی کردی

Nov 07, 2023 | 20:58:PM
موسم سرما کی آمد، محکمہ موسمیات نےبارشوں کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) موسم سرما کے آغاز ہونے کیساتھ ہی محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر  بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ   شمالی بلوچستان  اور زیریں  خیبر پختونخوا میں  تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش  کی پیشگوئی کردی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمی موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز  اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،خیبرپختونخواکے   بیشتر اضلاع میں مطلع  ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان،  چارسدہ،  مردان، نوشہرہ، پشاور،  ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کےبیشتر  بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ، تاہم  مری، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، لیہ ، بھکر،ڈی جی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ،جبکہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور،  اوکاڑہ، سا ہیوال، منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، جھنگ ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند /سمو گ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں   مطلع  ابر آلود  رہنے کے علاوہ کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، نوشکی ، خاران اور چاغی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان  ہے اور صوبہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں  مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سستا مہینے کے آغاز پر ہی بڑی خبر آ گئی
رپورٹ کے مطابق   کشمیر  اورگلگت بلتستان میں مطلع  ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔