عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں اڑھائی ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

Nov 07, 2023 | 19:32:PM
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں اڑھائی ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد خام تیل اڑھائی ماہ  کی کم ترین سطح تک گر گیا۔

عالمی معیشت میں سست روی اور کم طلب کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے،بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں چین کی خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا جبکہ سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اثرات کو چینی مارکیٹ نے کور کیا ،رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر اور دسمبر میں چینی ریفائنریز خام تیل کی طلب میں کمی کو  اور محدود کرسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی خام تیل 2 فیصد کمی سے 79.22 ڈالر فی بیرل تک گرگیا جبکہ لندن برینٹ آئل 2 فیصد کمی سے 83.49 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔