عمران خان پر حملہ، ملزم نوید کی غیر قانونی حراست کیخلاف درخواست پر اعتراض

Nov 07, 2022 | 19:41:PM
عمران خان پر حملہ، ملزم نوید کی غیر قانونی حراست کیخلاف درخواست پر اعتراض
کیپشن: ملزم نوید
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر مبینہ قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم نوید کی غیر قانونی حراست کیخلاف درخواست پر اعتراض لگ گیا ، لاہورہائیکورٹ نے اعتراضی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ، جسٹس انوارالحق پنوں 8 نومبر کو اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرنے یا برقرار رکھنے کا حکم دیں گے،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کا متاثرہ فریق نہ ہونے کے متعلق اعتراض عائد کیا ہے رجسٹرار آفس کے مطابق غیر متعلقہ شخص کسی کی بازیابی کی درخواست دائر نہیں کرسکتا۔

درخواست مس دلشاد خان دختر لیاقت علی خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور انچارج سی ٹی ڈی چوہنگ کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے محمد نوید کو عمران خان پر قاتلانہ حملے میں حراست میں لے رکھا ہے۔

 ابھی تک قاتلانہ حملے کے مقدمہ درج میں نوید نامزد نہیں ،پولیس نے نوید کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے، پولیس نے نوید کو حراست میں لے کر ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا ، استدعا ہے کہ عدالت مغوی نوید کو عدالت میں پیش کرنے اور قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے ۔