عمران کی نالائقی اور کرپشن K2 پہاڑ ہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ۔احسن اقبال

May 07, 2022 | 13:01:PM
احسن اقبال، فائل فوٹو
کیپشن: احسن اقبال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نالائقی اور کرپشن K2کے پہاڑ ہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس نہ ایسی ویڈیوز ہیں نہ ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں لیکن ہمارے پاس عمران خان کی حکومتی کارکردگی کا ریکارڈ بہت ہے۔

 تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ ہم ایسی سیاست کو گھٹیا اور تھرڈ ڈگری کی سیاست سمجھتے ہیں، عمران خان یا کسی وزیر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو اور ثبوت ہوں تو یہ جیل جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مسجد نبویؐ میں جو ہلڑ بازی کی اس پر سر شرم سے جھک گیا، اس واقعے کی وجہ سے سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے سختیاں شروع ہو گئی ہیں۔

 عمران خان کی جانب سے بیرونی سازش کے الزامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لیٹر گیٹ سے متعلق انکوائری شفافیت سے قوم کے سامنے پیش کی جائے گی، حکومت انکوائری کمیشن بنا سکتی ہے، جوڈیشل کمیشن حکومت کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں تو عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں، چیف جسٹس کو پہلے ہی خط جا چکا ہے، اگر وہ سمجھتے ہیں تو کمیشن قائم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    ہاجرہ یامین کی ادھوری عید کی غمگین کہانی