تائیوان ہمارااٹوٹ انگ۔برطانوی سیاستدان آگ سے نہ کھیلیں۔ چین کا انتباہ 

Mar 07, 2022 | 23:29:PM
 تائیوان۔برطانوی۔ سیاستدان۔ چینی۔سفاتخانہ
کیپشن: چینی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)برطانیہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے برطانیہ کے ایوان بالا کے ایک رکن کی جانب سے تائیوان سے متعلق غلط بیان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ برطانیہ کے سیاستدان تائیوان معاملے پر آگ سے نہ کھیلیں۔
ترجمان نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ بعض برطانوی سیاستدانوں نے تائیوان کے مسئلے پرتاریخ اور حقائق سے انتہائی لاعلمی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ایک چین کا اصول، عالمی برادری کا عمومی اتفاقِ رائے اور بین الاقوامی تعلقات میں تسلیم شدہ اصول ہے نیز یہ چین کے مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کی اہم پیشگی شرط اور سیاسی بنیاد بھی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے جو چین کے کلیدی مفادات سے وابستہ ہے اور اس میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے۔کسی کو بھی ، چینی عوام کے اپنے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے پختہ عزم اور مضبوط صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہئے۔ترجمان نے انتباہ کیا کہ برطانیہ کے متعلقہ سیاستدان، تائیوان مسئلے پر آگ سے مت کھیلیں،چین سے متعلق سیاسی جوڑ توڑ اور چین کے اندرونی امور میں مداخلت بند کر دیں۔انہوں نے برطانوی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول کی پاسداری کرے اور "تائیوان کی علیحدگی پسند" قوتوں کو غلط پیغام نہ دے۔
یہ بھی پڑھیں۔آریز خان کو حبا بخاری سے شادی پر پچھتاوا؟ اداکار نے ایسا گانا گنگنا دیا، اہلیہ اور مداح حیران