سخت ڈیوٹی شیڈول، پنجاب پولیس کی 8 فیصد نفری موذی امراض کی شکار

Jun 07, 2023 | 22:28:PM
سخت ڈیوٹی شیڈول، پنجاب پولیس کی 8 فیصد نفری موذی امراض کی شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )سخت ڈیوٹی شیڈول اورناقص خوراک کے سبب پنجاب پولیس کی 8فیصد نفری کا موذی امراض کا شکارہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1لاکھ 85ہزار پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ کی گئی ، سکریننگ رپورٹس کے مطابق پولیس کی 8 فیصد نفری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے،  پولیس حکام کے مطابق سکریننگ میں 6ہزار2سوملازم شوگر،18سو ہائی بلڈ پریشر،5ہزار8سو ہیپاٹائٹس سی، 1ہزار650ہیپاٹائٹس بی کے مریض نکلے، صرف یہی نہیں 540 پولیس اہلکار دل ،جگر،گردوں اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں۔

سکریننگ  رپورٹس کے مطابق 190 پولیس ڈرائیورزآنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہیں،  جن میں سے 94کوآنکھ کی بیماری شدید ہونے پر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے،اب تک لاہور پولیس کے 35ہزار میں سے16ہزارکے قریب ملازمین کی سکریننگ ہو سکی ہے،رواں ماہ صوبہ بھر میں سکریننگ کا عمل مکمل کرلیا جائےگا۔

سکریننگ میں رپورٹس ٹھیک نہ آنے پر ملازمین کا علاج شروع کروادیا گیاہے،محکمہ کی جانب سے ملازمین کی صحت یابی تک علاج کی تمام سہولیات ہرضلع میں فراہم کی جارہی ہیں۔