سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن۔۔۔فردوس عاشق اعوان کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ، معاون خصوصی کاانکار

Jun 07, 2021 | 19:10:PM
سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن۔۔۔فردوس عاشق اعوان کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ، معاون خصوصی کاانکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو کھڑاکرنے کافیصلہ کیا ہے تاہم معاون خصوصی نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پی پی حلقہ 38 میں مسلم لیگ ن کے رکن خوش اختر سبحانی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دینے کی تجویز دےدی۔تاہم انہوں الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی ۔
فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ امیدوار درخواستیں دے رہے ہیں، پارٹی کی شکر گزار ہوں کہ مجھے نامزد کیا گیا، ان کامزید کہناتھا کہ میرا حلقہ ہے لیکن 2023 میں یہاں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنا ہے، ضمنی انتخاب لڑنے کی بجائے حلقے میں پارٹی ونگ مضبوط کرونگی، فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ حلقے میں پی پی کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔