بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید دومسافر وں میں کرونا کی تشخیص

Jan 07, 2024 | 15:46:PM
بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید دومسافر وں میں کرونا کی تشخیص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رابیل اشرف)محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرمزید دو مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص  ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ  مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں سےمزید دو مسافروں میں کووڈ کی تشخیص پائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق  قمبرشہدادکوٹ کا رہائشی 20 سالہ مسافر گزشتہ روز شارجہ سے کراچی پہنچا تھا،دوسرے مسافر کا تعلق پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ سے ہے،مظفر گڑھ کا رہائشی 27 سالہ مسافر جدہ سے کراچی پہنچا تھا،۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  دونوں مریضوں میں ممکنہ علامات کے پیش نظر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے،جے این ون کی جانچ کے لیے دونوں مریضوں کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹی روانہ کردیے گئے ہیں، دونوں مسافروں کو سختی سے کورنٹائن کی ہدایت کے ساتھ گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کنگ خان کو قتل کی دھمکیاں ؟گوری خان کا تہلکہ خیز انکشاف

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کوویڈ کی قسم کے بارے میں معلوم ہوسکے گا،اس سے قبل بھی بیرون ملک سے دو مسافروں میں ممکنہ کوویڈ کی تشخیص کی گئی تھی جبکہ  لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ چار سے پانچ روز میں موصول ہوتی ہے۔