”جہاز تو کسی طرف بھی جا سکتا ہے“جہانگیرترین کے بیان پر شاہ محمود قریشی کا دھواں دار بیان 

Jan 07, 2022 | 21:44:PM
وزیر خارجہ، میرے پاس، کوئی جہاز، ہے نہیں، رخ موڑوں
کیپشن: شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے بیان پر کہا ہے کہ میرے پاس کوئی جہاز ہے نہیں کہ رخ موڑوں،جس کا جہاز ہے، وہی بتا سکتا ہے رخ کس طرف کرنا ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80 لاکھ افراد احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، راشن پروگرام کے تحت مستحق افراد کو بنیادی اشیائے ضروریہ سستے داموں میں دستیاب ہوں گی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کو صحت کارڈ دیئے جارہے ہیں، شہری صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک علاج کراسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 52 ہزار افراد کو قرض کی سہولت دی جارہی ہے اور ایسی جگہوں کو بہتر کیا جا رہا ہے جس سے عام آدمی مستفید ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کار پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون نے تباہی مچا دی۔۔سکولز بند ہوں گے یا نہیں؟؟سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ
واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔شادی کی تقریب کے دوران ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے ؟ جس پر تحریک انصاف کے ناراض رہنما نے جواب دیا کہ جہاز تو کسی بھی جانب جاسکتا ہے ، خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکھٹے فیملی میں رہ چکے ہیں ،ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونے کے بھاﺅ میں کمی۔۔۔ملک میں کیا صورتحال رہی؟ بڑی خبر آگئی