ہاشم آملہ کاپاکستانی بائولر محمد آصف کے حوالے سے بڑا انکشاف

Jan 07, 2022 | 15:59:PM
ہاشم آملہ نے محمد آصف کو جادو گر قرار دیدیا
کیپشن: ہاشم آملہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی افریقہ کے بہترین بلے بازہاشم آملہ نے محمد آصف کو اب تک کا سب سے مشکل باؤلر قرار دے دیا۔

 بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جوہانسبرگ ٹیسٹ  میچ کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ محمد آصف باؤلنگ کے جادوگر تھے،  آصف کا ہاتھ دیکھ کر یا گیند چھوڑنے کا طریقہ دیکھ کر اندازہ نہیں لگایا جاسکتا تھا کہ اگلی گیند وکٹوں میں آئے گی یا باہر جائے گی۔

ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ اگر میں گیند چھوڑتا تو وہ اندر آ کر آف سٹمپ اڑا دیتی اور اگر کھیلتا تھا تو گیند باہر نکلتی بیٹ کا کنارہ لگ جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو شکست۔۔ جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز برابر کردی

 اس سے قبل انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز کیون پیٹرسن نے محمد آصف کی باؤلنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خیال میں دنیا بھر کے بہت سے بلے باز  محمد آصف پر پابندی لگنے پر خوش تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جتنے بھی باؤلرز کا سامنا کیا وہ سب سے بہتر تھا، مجھے اس کا سامنا کرتے ہوئے  کوئی اندازہ نہیں ہوتا تھا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے ہی سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی محمد آصف کو سب کو مشکل ترین باؤلر قرار دیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:شین وارن کا پاکستان میں ٹیسٹ میچ کے دوران رشوت کا الزام

واضح رہے کہ 2010 میں بدنام زمانہ سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث بین الاقوامی کرکٹ سے پابندی عائد ہونے سے قبل آصف نے 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔