کورونا کا پھیلاو تیز ۔۔۔مثبت کیسز کی شرح 2.52فیصد تک پہنچ گئی 

Jan 07, 2022 | 10:19:AM
کورونا کے وار تیز
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا کا پھیلاوتیز ہونے لگا ۔کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح شرح 2.52 فیصد تک پہنچ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں لاک ڈاﺅن کی افواہیں۔۔۔حکومتی اہم بیان بھی سامنے آگیا
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے اعداد شمار جاری کردیئے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 145 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 6افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 961 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1293 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 1 ہزار141 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی چھٹیاں ختم ۔۔ اسکول کھل گئے