الیکشن 2024ء: 76 فیصد شہریوں کا الیکشن نتائج تسلیم کرنے پر آمادگی کا اظہار

Feb 07, 2024 | 19:29:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان کے عوام جمہوریت کے تسلسل اور انتخابات 2024ء کے انعقاد کے حوالے سے پرعزم، پرجوش اور انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے پرامید ہیں۔

آئی پی ایس او ایس (IPSOS) نے عام انتخابات 2024ء کی شفافیت کے حوالے سے پاکستان پلس سروے (Pakistan Pulse Survey) جاری کردیا۔

سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانی الیکشن 2024ء کے نتائج کو تسلیم کریں گے جبکہ 17 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔

سروے کے مطابق دیہی علاقوں کے 77 فیصد جبکہ شہری علاقوں کے 74 فیصد لوگ انتخابات 2024ء کے نتائج کو تسلیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن 2024ء، فارم 45 کی تیاری کیلئے پریذائیڈنگ افسران کو تحریری ہدایت نامہ جاری

سروے کے نتائج کے مطابق دیہی علاقوں میں انتخابات 2024ء کی شفافیت اور ان کے نتائج کو تسلیم کرنے کے حوالے بہتر تناسب سامنے آیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سروے کے مطابق 79، پنجاب میں 78، بلوچستان میں 63 اور سندھ میں 74 جبکہ اسلام آباد میں 53 فیصد لوگ الیکشن 2024ء کے نتائج کو تسلیم کریں گے۔

سروے کے نتائج مطابق ووٹ نہ ڈالنے والے لوگوں کی جانب سے الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرنے کا تناسب 56 فیصد ہے۔

سروے کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام الیکشن 2024ء کی شفافیت اور انعقاد کے حوالے سے پرامید ہیں اور جمہوریت کے تسلسل کو ملک کی ترقی کا راستہ سمجھتے ہیں۔