اسلام آباد کا مزید 3 مربع کلومیٹر کا علاقہ ریڈ زون میں شامل کرنیکا فیصلہ

Feb 07, 2023 | 14:10:PM
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کا دائرہ کار مستقل بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسلام آباد کا مزید تین مربع کلومیٹر کا علاقہ ریڈ زون میں شامل کیا جائے گا
کیپشن: اسلام آباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کا دائرہ کار مستقل بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسلام آباد کا مزید تین مربع کلومیٹر کا علاقہ ریڈ زون میں شامل کیا جائے گا۔

پمز اسپتال، سیکٹر ایف ایٹ اور زیرو پوائنٹ تک کا علاقہ ریڈ زون قرار دیا جائے گا۔ سیکٹر ایف ایٹ کو سفارتکاروں کی رہائشگاہیں ہونے کے باعث ریڈ زون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئے ریڈ زون میں زیرو پوائنٹ، تھرڈ ایونیو، پریڈ گراونڈ اور کلب روڈ بھی شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ احتجاج کے دوران آزمائشی بنیادوں پر یہ علاقے ریڈ زون قرار دیئے گئے تھے۔ سیکیورٹی خدشات اور مستقبل میں ممکنہ احتجاج کے باعث ریڈ زون میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔