مطالبات مان لئے گئے تو یوم تشکر ورنہ10 فروری کو دھرنا۔۔سرکاری ملازمین ڈٹ گئے

Feb 07, 2022 | 23:04:PM
اسلام آباد، سرکاری، ملازمین، احتجاج  
کیپشن: اسلام آباد میں سرکاری ملازمین احتجاج کر رہے ہیں (فائل فوٹو) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرکاری ملازمین کی جانب سے اعلان کردہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا کی تاریخ 10 فروری قریب آتے ہی حکومت متحرک ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا نمائندہ وفد کو وزارتِ خزانہ مدعو کرلیا ،آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس قیادت اور وزارتِ خزانہ حکام کے درمیان مذاکرات میں ملازمین قیادت نے کہا کہ11 فروری 2021 تحریری معاہدہ پر عملدرآمد  ہمارا بنیادی مطالبہ ہے۔چیف کوارڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہا کہ مارچ ہر صورت ہو گا۔گرینڈ الائنس میں شامل تمام تنظیمیں احتجاج میں شریک ہوں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہوشربا مہنگائی  کے تناسب سے تنخواہیں 100 فیصد بڑھائی جائیں، چاروں ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے، خیبر پختونخواہ طرز پر گریڈ ایک تا 16 اپ گریڈیشن کی جائے، معاہدہ کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن کو یقینی بنایا جائے، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان طرز پر ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے، پنشن میں بھی کم از کم %25 اضافہ کیا جائے۔ رحمان باجوہ  نے کہا کہ10 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا ہو گا اور اگر مطالبات مان لئے گئے تو پارلیمنٹ کے سامنے یومِ تشکر منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تبدیلی آ گئی۔۔گوگل کروم نے نیا لوگو  متعارف کروا دیا