وزارتیں نہ ملیں۔۔تحریک انصاف اور بی اے پی میں دراڑ۔۔وفاقی حکومت کے رویے پر تحفظات

Feb 07, 2022 | 21:45:PM
تحریک، انصاف، بی اے پی
کیپشن: تحریک انصاف اور بی اے پی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحاد میں دراڑیں آنے لگی،بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی حکومت کے رویے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ بی اے پی نے وفاقی حکومت سے وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور معاون خصوصی کے عہدے مانگ لئے۔

ذرائع کے مطابق بی اے پی کا کہنا ہے کہ ہم سب سے بڑے اتحادی ہیں مگر وفاقی کابینہ میں مناسب نمائندگی نہیں ملی،جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو وفاقی حکومت میں دو وزارتیں دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ بلوچستان عوامی پارٹ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اب مسلسل وعدہ خلافی کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بی اے پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کےسامنے اپنے تحفظات رکھے گئے۔بی اے پی ذرائع کے مطابق تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:تبدیلی آ گئی۔۔گوگل کروم نے نیا لوگو  متعارف کروا دیا