ڈرامہ ’دیریلیش ارطغرل‘ کا اختتام۔۔ اب کونسا نیا ترک ڈرامہ نشر ہوگا۔۔؟ 

Feb 07, 2022 | 20:08:PM
 ترک ،ڈرامہ، ’’ پایہ تخت عبدالحمید‘‘ ، پوسٹر
کیپشن:  ترک ڈرامہ ’’ پایہ تخت عبدالحمید‘‘ کا پوسٹر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی وی نے 2020 کے ماہ رمضان سے معروف ترک ڈرامے ‘دیریلیش ارطغرل’ کو اردو زبان میں نشر کرنا شروع کیا تھا جس کے 5 سیزن دکھائے گئے۔ یہ ڈراما 6 فروری کو اختتام پذیر ہوگیا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کئے۔لوگوں کے اسی جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے پی ٹی وی کی جانب سے ارطغرل غازی کے اختتام پر اس کی جگہ ایک اور مقبول ترک ڈرامے کو نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر پر پی ٹی وی کی جانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ 9 فروری سے پایہ تخت سلطان عبدالحمید کو نشر کیا جائے گا۔ٹرکش ریڈیو ٹیلی ویژن (ٹی آرٹی) نے یہ ڈراما 2017 میں نشر کرنا شروع کیا تھا جس کے 5 سیزن بنائے گئے اور اس کا اختتام 2021 میں ہوا۔پایہ تخت عبدالحمید کے ہدایت کار سردار آقار ہیں۔ جبکہ سلطان عبدالحمید کا کردار ترک اداکار بلند انال نے ادا کیا ہے۔

یہ ڈراما عثمانی سلطنت کے سلطان عبدالحمید دوئم کی زندگی پر مبنی ہے جو 1876 سے 1909 تک اس ریاست کے سلطان رہے تھے۔درحقیقت انہیں عثمانی سلطنت کا آخری بااختیار سلطان بھی مانا جاتا ہے۔پایہ تخت عبدالحمید میں ان کے عہد کے آخری 13 برسوں کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یورپی ممالک اور یہودیوں نے سازشیں کیں۔ڈرامے میں حجاز ریلوے لائن کے امور اور دیگر کئی اہم تاریخی واقعات جیسے جنگ یونان میں کامیابی کو بھی سکرین پر پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:’بچپن کے دن بھی کیا دن تھا‘۔۔ آشا نےلتا دیدی کی پرانی تصویر شئیر کردی