مراکش کے ننھے ریان کی موت نے دنیا کو غمگین کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مراکش میں پانچ دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد موت کی آغوش میں چلے جانے والے مراکش کے ننھے ریان نے دنیا کو غمگین کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:پانچ روز تک گہرے کنویں میں پھنساننھا ریان زندگی کی بازی ہار گیا
تفصیلات کے مطابق مراکش میں گہرے کنویں میں گرکر جاں بحق ہونیوالے ریان کی موت نے دنیا کوغمگین کردیا۔ ریان کو بچانے کیلئے ریسکیونے بھرپور کوشش کی مگر وہ کارگرثابت نہ سکی ۔ریان گزشتہ پانچ دن سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈرہا اور اب ان کی موت کی خبر نے عوام اور خواص نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔
#MohamedBinZayed condoles King of #Morocco on death of Moroccan child #Rayan#WamNews https://t.co/NU7cidEXW8 pic.twitter.com/xRBEKjspmk
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) February 6, 2022
#ريان_طفل_العرب#Rayan
— عادِل المَعزُوزِي (@adil_brdich) February 6, 2022
حطمنا الجبل ، اخذنا ابننا لأننا نحبه ، فأخذه الله منا لأنه يحبه اكثر ???? pic.twitter.com/heMcYR4hrC
امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ’ریان کے والدین، مراکشی عوام اور پوری انسانیت سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی اسے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل سے نوازے‘۔
Just a few minutes ago, the world was overwhelmed with joy and now tremendous grief. Heartbroken. I’m so sorry, Rayan. May Allah grant you the highest rank in Jannat ul Firdaus and grant your parents sabr. Ameen. #SaveRayan pic.twitter.com/V1X39xwnyS
— Miraal ????????✨ (@kaalakawwa234) February 5, 2022
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ریان کے والدین اور مراکشی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ مراکش میں سعودی سفارتخانے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر کہا کہ ’مراکشی بچے ریان کی ہلاکت پر افسوس ہے۔ ہم بچے کو بچانے کی امدادی کوششوں کو سراہتے ہیں اور بچے کے والدین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ریان کے کزن محمد سعید نے کہا کہ ان کے پاس اس سانحے کیلئے الفاظ نہیں ہمارا دل بہت اداس ہے ۔مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ٹیلی فون کرکے ریان کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
Rescuers now closer to five-year-old boy trapped inside deep well in Morocco.#الطفل_ريان#أنقذوا_ريان
— خالد نيويورك (@KhaledEibid) February 4, 2022
pic.twitter.com/rcChP42luB
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ریان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیااور کہا کہ ہم ننھے ریان کے خاندان اور مراکش کے لوگوں کے دکھ درد میںبرابر شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری