(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کو نااہل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی۔
الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے ان کے بھائی عمر امین کو نااہل قرار دے دیا۔ عمر امین گنڈاپور مئیر ڈیرہ اسماعیل خان کے امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بیوی کا سر قلم کرکے سڑکوں پر گھمانے والا درندہ گرفتار
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو عوامی اجتماعات سے خطاب سے روک دیا جس کے باعث وہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :میڈیکل داخلوں سے محروم طلباء کیلئے بڑی خوشخبری
واضح رہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو ضلع بدر کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔