اسلام آباد: اتوار بازار میں آتشزدگی،درجنوں دکانیں کوئلہ بن گئیں

Dec 07, 2022 | 19:20:PM
اسلام آباد,اتوار بازار , آتشزدگی،درجنوں, دکانیں, کوئلہ
کیپشن: آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پشاور موڑجی نائن میں اتوار بازار میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 150 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 8 سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے اتوار بازار میں آگ بے قابو ہوگئی جس کی وجہ سے راولپنڈی فائر فائٹرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت تمام افسر موقع پر موجود ہیں جبکہ آتشزدگی کے واقعے کا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی نوٹس لے لیا ہے، پولیس نے اتوار بازار کی جانب آنے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ۔ 

 دوسری جانب  آگ پر قابو پا لیا گیا ،کولنگ کا عمل جاری ہے، دو سو سے زائد دکانیں متاثر ہوئی آگ سے کتنا نقصان ہوا اس کا تخمینہ لگایا جائے گا ، ضلعی انتظامیہ آگ لگنے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی ۔