وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

Dec 07, 2022 | 12:09:PM
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔ سلمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی
کیپشن: سلمان شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا۔ سلمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

نومبر 2020 کے ایف آئی اے لاہور سرکل کے مقدمہ میں درخواست دائر کی گئی، ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کو درخواست میں فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بزنس مین ہوں منی لانڈرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا جبکہ منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، بزنس مین ہونے کے ناطے تمام شیئرز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔

سلمان شہباز نے کہا کہ 27 اکتوبر 2018 سے برطانیہ میں ہوں لیکن کبھی ایف آئی اے کا نوٹس نہیں ملا، ایف آئی اے نے میرے خلاف مقدمہ میری غیر حاضری میں درج کیا، 2018 میں بیرون ملک گیا جبکہ 2020 میں مقدمہ بنا اور اس کے بعد اشتہاری قرار دیا گیا لہٰذا عدالت دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔