بھارت، پراسرار بیماری کے باعث ایک ہلاک ، متعدد ہسپتال داخل

Dec 07, 2020 | 12:50:PM
 بھارت، پراسرار بیماری کے باعث ایک ہلاک ، متعدد ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں پراسرار بیماری کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ سینکڑوں افراد اسپتال میں داخل ہو گئے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مریضوں کو متلی اور غشی کے دورے پڑنے کے ساتھ بے ہوشی کی شکایات بھی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کے گاؤں الورو میں ایک عجیب  پراسرار بیماری پھیل  رہی ہے جس  کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پراسرار بیماری کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا، جبکہ 227 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جس میں سے 70 کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے، 157 ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ پراسرار بیماری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب کہ ساری دنیا میں ہر طرف کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے اور اس وبا سے بچنے کی مختلف تدابیر کی جا رہی ہیں ،یاد رہے  کہ کورونا کی ویکسین بھی ابھی تک دستیاب نہیں ہو سکی کہ اچانک  بھارت میں یہ وبا پھوٹ پڑی ہے ۔اب جبکہ بھارت  عالمی وبا کا مقابلہ کر رہا ہے،اور اس وقت  کورونا وائرس کی  وبا پھیلنے پر دنیا میں دوسرے نمبر پر  ہے یہاں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔بھارتی ریاست آندھرا پردیش کورونا سے متاثرہ بڑی ریاستوں میں شامل ہے، جہاں 8 لاکھ کے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔