چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Aug 07, 2023 | 11:11:AM
 چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر  کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کرینگے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں حراست غیر قانونی قرار دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہمی کا حکم دیا جائے، ڈاکٹر فیصل سلطان کو چیئرمین پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست  کا مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنی فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دائرہ اختیار نہ ہونے کا اعتراض کر رکھا ہے ،وکالت نامہ پر چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے ’’بڑی پیشگوئی‘‘

واضح رہے کہ 5 اگست کواسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دے کر 5 سال کیلئے نااہل اور 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عمران خان کو زمان پارک لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد اٹک جیل میں قید کیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل انتظامیہ نے تاحال وکلا اور فیملی میں سے کسی کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ہے ۔