ملک کے مختلف حصوں میں بادلوں کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Aug 07, 2023 | 10:56:AM
Heat, Citizens, Rain, Navid, Department of Meteorology, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نےبارش کی نوید سنا دی  ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے مختلف حصوں میں کالے بادلوں کی گرج چمک، ٹھنڈی ہواؤں کی سرگوشیوں کے بعد موسلادھار بارش کی نوید سنائی ہے،  سب سے پہلے صوبائی دارالحکومت اور باغوں کے شہر لاہور کی بات کی جائے تو  اس وقت شہر میں کالے بادلوں کا راج ہے جو کسی بھی وقت برس سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے موسم انتہائی حسین اور خوشگوار ہو گیا ۔

شہرکاموجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا، جو کہ زیادہ سےزیادہ 36ڈگری سینٹی گریڈتک جاسکتاہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ24گھنٹوں کےدوران بارش کے20فیصدامکانات ہیں،لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا،فضائی آلودگی کی شرح 105ریکارڈ کی گئی،مال روڈ 119، جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح105ریکارڈ،انارکلی بازار میں آلودگی کی شرح90،فیز5ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح88 ریکارڈ کی گئی ہے ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بات کی جائے تو  محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ معدنیات سے بھرپور صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،راولپنڈی، اٹک، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، منڈی بہا ؤالدین، حافظ آباد، فیصل آباد، جہلم، چکوال،سیالکوٹ، نارووال، اور گوجرانوالہ میں بارش کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لائسنس نہ بنانے والے ’’خبردار‘‘،خطرے کی گھنٹی بج گئی

گجرات، مری اورگلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ کے سا حلی علا قوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے،پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، مالاکنڈ، مردان، بنوں،لکی مروت، کرک، وزیرستان، سوات، دیر،کرم، کوہستان اور کو ہا ٹ میں بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔