فارن فنڈنگ ،ایف آئی اے کو بڑی کامیابی مل گئی 

Aug 07, 2022 | 22:06:PM
فارن فنڈنگ ، ایف آئی اے
کیپشن: ایف آئی اے لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے دو بے نامی اکاونٹس کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان اکاونٹس کے دستخط کنندہ ہیں اور یہ اکاونٹس عمران خان کی ہی درخواست پر 2011 میں کھولے گئے تھے۔اکاونٹس بیرون ملک سے فنڈز منگوانے کیلئے اسلام آباد کے نجی بینک میں کھلوائے گئے جبکہ ان اکاونٹس کو الیکشن کمیشن سے بھی چھپایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایک اکاونٹ میں 8کروڑ سے زائد رقم باہر سے آئی جبکہ دوسرے اکاونٹ میں بیرون ملک سے 51ہزار ڈالر سے زائد کے فنڈز آئے۔ بے نامی اکاونٹس سے رقم پی ٹی آئی کے دوسرے اکاونٹس میں منتقلی ہوتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ میں جو تعاون نہیں کرے گا گرفتار کریں گے ، رانا ثنا اللہ