بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

Aug 07, 2022 | 15:22:PM
فائل فوٹو
کیپشن: اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مخصوص بولڈ ملبوسات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عرفی جاوید کو گزشتہ تین سے چار دنوں سے قے ہو رہی تھی اور اس کے ساتھ انہیں تیز بخار بھی تھا۔ حالت زیادہ خراب ہونے پر عرفی کو ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو 104 بخار ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ بخار اور قے کی اصل وجہ کے بارے میں معلوم کیا جاسکے۔