ناریل پانی پینے کےحیرت انگیز فوائد

Apr 07, 2024 | 09:13:AM
ناریل پانی پینے کےحیرت انگیز فوائد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ناریل کے پانی میں کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ کم ہوتے ہیں جبکہ پوٹاشیم، سوڈیم، میگنیشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔

ناریل کا پانی جراثیم کش ہے جو کیل مہاسوں سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ناریل کا پانی پینے سے جلد کو صحتمند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

پوٹاشیم انسانی مسلز کے کام کرنے کیلیے ضروری ہے، ناریل کے پانی میں پوٹاشیم کی مقداربہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس مشروب کو پینے سے پٹھوں کو صحتمند رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

 ناریل کے پانی میں کیلشیم بھی ہوتا ہے اور یہ غذائیت ہڈیوں کیلیے ضروری ہے۔ جسم میں کیلشیم کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں اور ٹوٹنےکابھی خطرہ بڑھ جاتاہے۔

زیادہ ترلوگوں کی خوراک میں پوٹاشیم کی مقدارکم ہوتی ہے، یہ ایک معدنیات ہے جو جسم سے اضافی نمکیات کو نکالنے میں مددفراہم کرتا ہے، جبکہ بلڈپریشر کو کم کرنےمیں بھی مدد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
گردے کی پتھری کا مرض بہت عام ہے، ناریل کا پانی مناسب مقدار میں پینے سے اس سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ناریل کا پانی متوازن غذا کا حصہ بن سکتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ہائی بلڈ پریشر والے لوگ ناریل کا پانی پینے سے اپنے بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرسکتے ہیں۔

جب کہ پھلوں کے جوس میں چینی، کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ زیادہ ہوتے ہیں، ناریل کے پانی میں کیلوریز کم ہوتی ہیں، جو اسے میٹھے مشروبات کا بہترین متبادل بناتی ہے۔