الیکشن کمیشن کا قومی میڈیا کے لئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری

Apr 07, 2023 | 17:51:PM
پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کے لئے کوڈ آف کنڈنکٹ جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد: (24 نیوز) پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کے لئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کر دہ کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق انتخابی مہم کے دوران ہر قسم کے میڈیا پر منتشر شدہ مواد کسی بھی نظریہ، امن، ملک کی سلامتی، عدالت کی آزادی اور پاکستان کی عزت و استقلال کو خطرہ پہنچانے والی کسی بھی رائے کی عکاسی نہیں کرنی۔

جاری کر دہ کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق انتخابی مہم اور ووٹ دینے کے دن کے دوران، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر ایسے الزامات اور بیانات جو قومی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں سختی سے اجتناب کریں، کسی بھی میڈیا پرسن، اخبار، چینل جو ڈیجیٹل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹس یا سوشل میڈیا اثر کنندگان، کسی بھی پارٹی یا سیاسی جماعت کے حوالے سے جنس، مذہب، فرقہ، ذاتی خصوصیات وغیرہ کے بنیاد پر شخصی حملوں کی شکل میں کچھ شامل نہیں ہونا چاہئے۔