حکومت کا کپور حویلی اور دلیپ کمار کا گھر خریدنے کیلئے بڑا اقدام 

Apr 07, 2021 | 21:21:PM
 حکومت کا کپور حویلی اور دلیپ کمار کا گھر خریدنے کیلئے بڑا اقدام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لئےریاست کے اراضی حصول ایکٹ 1894 کا ایک ضروری سیکشن نافذ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کےلئے ریاست کے اراضی حصول ایکٹ 1894 کا ایک ضروری سیکشن نافذ کیا ہے جس کے تحت اب صوبائی حکومت دونوں گھروں کو ہنگامی بنیادوں پر اپنے قبضہ میں لے سکتی ہے۔

 پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں موجود بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے 4 یونٹ (101 اسکوائر میٹر) آبائی گھر کی قیمت 50 ہزار 517 ڈالرز اور راج کپور کی 6 یونٹ (151.75 اسکوائر میٹر) حویلی کی قیمت 94 ہزار 061 ڈالر مقرر کی ہے۔ یہ رقم بہت جلد مالک مکانوں کو ادائیگی کے لیے پشاور کے ڈپٹی کمشنر کو جاری کردی جائے گی۔
پاکستان کے ایک مقامی اخبار کے مطابق ایک طویل عرصے سے دونوں گھروں کے مالک مکان حکومت کو یہ گھر فروخت کرنے کےلئے راضی نہیں تھے کیونکہ حکومت ان گھروں کی مارکیٹ کے مطابق قیمت ادا کرنے پر راضی نہیں تھی۔ مالک مکانوں کا اعتراض یہ تھا کہ ان کے گھروں کی قیمتیں کم مقرر کی گئی ہیں۔
دلیپ کمار کے آبائی گھر کے مالک مکان نے اس جائیداد کے لئے 250 ملین کا مطالبہ جب کہ کپور حویلی کے مالک مکان نے 2 بلین (2 ارب روپے) مانگے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں گھروں کے مالک مکان پراپرٹی کی اہمیت کی وجہ سے غیر معمولی قیمتوں کا مطالبہ کررہے ہیں اور حکومت کو بلیک میل کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور کے قصہ خوانی بازار میں موجود بھارتی اداکاروں کے مکانات میوزیم میں بدلنے کا فیصلہ کیاتھا۔محکمہ آرکیالوجی کی جانب سے صوبائی حکومت کو سفارش کی گئی تھی کہ بھارتی اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر خستہ حالت اختیار کرچکے ہیں اور لیجنڈری اداکاروں کے یہ گھر قومی ورثہ ہیں اس لئے ان گھروں کو خرید کر اس کی تزئین و آرائش کرکے محفوظ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :ریور راوی منصوبے کے متاثرین کے لئے بڑی خبر