بھارت میں کورونا کی تیسری لہرشدت اختیار کر گئی ۔رات کا کرفیو نافذ

Apr 07, 2021 | 20:10:PM
بھارت میں کورونا کی تیسری لہرشدت اختیار کر گئی ۔رات کا کرفیو نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ شدت اختیار کر گیا ، گجرات اور پنجاب میں بھی رات کا کرفیو نافذ اور مہاراشٹر میں کورونا ویکسین کم پڑنے پر کچھ ویکسی نیشن سینٹر بند کردیئے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں دوسری مرتبہ ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آنے پر گجرات کے 20 شہروں اور پنجاب بھر میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ۔مہاراشٹر سمیت 8 ریاستوں میں80 فیصد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق حالیہ لہرسے15 سے 44 سال کے عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا سے زیادہ تر اموات 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ہوئی ہیں۔دہلی ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم میں کہا ہے کہ نجی کاروں میں تنہا سفر کرنے والوں کو بھی ماسک لازمی لگانا ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں۔مسلح افواج یا ان کے کسی رکن کو بدنام کرنے والوں کیلئے کڑی سزائیں تیار