سمن آباد: استاد کا 10 سالہ طالبعلم پر تشدد ،اچھال کر سر پنکھے سے ٹکرا دیا،3گرفتار

Sep 06, 2023 | 16:37:PM
 سمن آباد پولیس ٹیم نے پرنسپل قاری عبدالودود سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان قاری عبدالودود،اکاؤنٹنٹ عظیم ،قاری حبیب کو گرفتار کیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد عثمان ٹیپو) لاہور کے علاقے سمن آباد میں مدرسے کے قاری و پرنسپل کی جانب سے طالبعلم پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہےسمن آباد پولیس ٹیم نے پرنسپل قاری عبدالودود سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان قاری عبدالودود،اکاؤنٹنٹ عظیم ،قاری حبیب کو گرفتار کیا گیا۔

 پولیس کے مطابق مدرسے کے پرنسپل نے بچے فیضان کو اچھالا جس سے اس کا سر پنکھے سے ٹکرا گیا، سر پنکھے سے ٹکرانے کی وجہ سے بچے کے سر میں چوٹ لگ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے کی انتظامیہ نے والدین کو بتانے کے بجائے بچےکو خود ہی اسپتال منتقل کر دیا۔

سمن آباد پولیس نے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا،پولیس کے مطابق بچے کے والد عامر کی درخواست پر مدرسے کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:’جیل میں مکھیاں،چھت سے پانی ٹپکتا ہے،نیند نہیں آتی‘

بچے کے والد کا بتانا ہے کہ 10 سال کا فیضان 5 سال سے اسی مدرسے میں زیر تعلیم ہے اور تیسری کلاس کا طالب علم ہے۔