مسلح افواج تیار ہیں، دشمن اگر آزمانا چاہتا ہے تو ہر لمحہ تیار پائے گا،جنرل باجوہ 

Sep 06, 2021 | 22:03:PM
مسلح افواج تیار ہیں، دشمن اگر آزمانا چاہتا ہے تو ہر لمحہ تیار پائے گا،جنرل باجوہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ عوامی حمایت کے بغیر فوج ریت کی دیوار ثابت ہوتی ہے، دشمن غیر روایتی ہتھکنڈوں اورڈس انفارمیشن سے مقاصد حاصل کرناچاہتا ہے ،ہمیں اندرونی خلفشار پھیلانے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹنا ہو گا،ہائبروار کے منفی عزئم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔جنرل باجوہ نے کہاکہ مادروطن کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،مسلح افواج تیار ہیں دشمن اگر آزمانا چاہتا ہے تو ہر لمحہ تیار پائے گا۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ آج یوم شہدا کے موقع پر تقریب سے خطاب مرے لئے اعزاز ہے ،قیام پاکستان سے آج تک کا سفر جذبوں اورقربانیوں سے مزین ہے ،پاک افواج ہر طریقے سے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے ۔
جنرل باجوہ نے کہاکہ شہدا کے لواحقین غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،شہد اکے لواحقین کی قربانیاں فراموش ہونگی نہ رائیگاں جائیں گی ،آج کی تقریب کا مقصد ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے،مادروطن کیلئے ہرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
آرمی چیف نے کہاکہ مسلح افواج تیار ہیں دشمن اگر آزمانا چاہتا ہے تو ہر لمحہ تیار پائے گا،ہم نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،ہم نے اندرونی و بیرونی سطح پر بھرپور مقابلہ کیا،ہماری یکجہتی نے ہمیں ہر محاذپر سرخرو کیا ہے ۔
جنرل باجوہ نے کہاکہ عوامی حمایت کے بغیر فوج ریت کی دیوار ثابت ہوتی ہے، دشمن غیر روایتی ہتھکنڈوں اورڈس انفارمیشن سے مقاصد حاصل کرناچاہتا ہے ،ہمیں اندرونی خلفشار پھیلانے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹنا ہو گا،ہائبروار کے منفی عزئم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ موجودہ حالات افواج، عوام کے رشتے کو اورمضبوط کرنے کے متقاضی ہے ،کسی بھی گروہ کو ریاست کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،تنقید برائے تنقید ،عدم برداشت جیسے رویے کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی ۔
انہوں نے کہاکہ 21 ویں میں ہمیں جیوسٹرٹیجک کے بجائے جیو پالیٹکس پر توجہ دینی چاہئے ،ہمیں روایتی جنگوں کے بجائے عوام کی ترقی پر توجہ دینی چاہئے ۔
آرمی چیف نے کہاکہ ہم نے خطے کی صورتحال پر گہری نظررکھی ہوئی ہے،ہم افغانستان کی برادر عوام کی ترقی کے خواہشمند ہیں ،امید ہے عالمی برادری افغانستان کی ترقی کیلئے کردارادا کرے گی ،پاکستانی قوم آج بھی اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
جنرل باجوہ نے کہاکہ توقع کرتے ہیں افغانستان میں ایک مستحکم حکومت قائم ہو،توقع کرتے ہیں افغانستان میں خواتین کے حقوق کا خیال رکھاجائے گا،توقع کرتے ہیں افغانستان میں تمام فریقین پر مشتمل مستحکم حکومت ہو گی ،امید ہے افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
آرمی چیف نے کہاکہ ہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،ہماری امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،انہوں نے کہاکہ پاک بھارت تعلقات میں مسئلہ کشمیر کلیدی حیثیت رکھتا ہے ،کشمیر ی عوام کی جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں ،ہر سطح پر کشمیریوں کی سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔جنرل باجوہ نے کہاکہ سید علی گیلانی کی طویل جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں ،وطن کی حرمت کی ہر صورت میں حفاظت کریں گے ۔