اوورسیز پاکستانیو ں کو خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ

Sep 06, 2021 | 12:34:PM
 اوورسیز پاکستانیو ں کو خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا سمندر پار پاکستانیوں کو وی وی آئی پی کا درجہ دلانے کیلئے خصوصی مالی اور غیر مالی مراعات اور پروٹوکول دینے کا فیصلہ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیو ں کے لئے خصوصی مراعات کا ایک مکمل پیکج (مینول آف پریویلجز) تیارکرلیا گیاہے جس کا اعلان جلد ہی متوقع ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) کے سربراہ عادل سعید صافی نے اس حوالے سے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیز کو وی وی آئی پی کا درجہ دیا جائے گا اور تمام وفاقی محکموں میں ان کے لئے خصوصی مراعات ہوں گی۔
 وزیراعظم کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام محکمے اس امر کو یقینی بنائیں کہ ملک میں 26 ارب ڈالر سالانہ کا زرمبادلہ بھیجنے والوں کو حکومت کی طرف سے بطور شکریہ رعایات اور پروٹوکول دیا جائے۔پی آئی اے، ریلویز کے کرائے میں بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے خاص رعایت کی تجویز ہے۔ اسی طرح بجلی اور گیس کے کنکشن کی درخواست دیتے وقت ان کو کم فیس دینا پڑے گی۔ اسی طرح موٹرویز کے ٹول ٹیکسز میں رعایت، سرکاری تعلیمی اداروں کی فیس میں رعایت، آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ فیسز اور انکم ٹیکس اور ایکسائز کی مد میں خصوصی رعایت زیر غور ہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کم مدت میں فراہمی، ان کے بچوں کا وفاقی یونیورسٹیوں میں داخلے کا کوٹہ، وفاقی محکموں میں روزگار کےلئے ان کے بچوں کا کوٹہ مقرر کرنا شامل ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کو سرکاری ملازمین کی طرح عمر کی حد میں رعایت دینا، ڈرائیونگ لائسنس اور ضلعی انتظامیہ کی سہولیات کی نسبتاً جلد فراہمی بھی یہ مراعات میں شامل ہیں۔ان کے لئے سول ایوی ایشن کے تعاون سے ائیرپورٹ پر الگ کاونٹر، وی آئی پی لاﺅنج تک رسائی، وفاقی محکموں جیسے پولیس اور ہسپتالوں میں علیحدہ کاونٹر جیسی سہولیات بھی متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین۔۔علی ظفر کا نیا گانا انٹر نیٹ پر چھا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل