پنڈوراپیپرز ، جیکی ، ٹائیگر اور کرشنا شروف نے آف شور کمپنی کیوں بنائی۔۔اہم انکشافات

Oct 06, 2021 | 17:56:PM
جیکی شروف،کی،آف ،شور،کمپنی،کا ،اتتکشاف
کیپشن: جیکی شروف بیٹی اور بیٹے ٹائیگر کے ساتھ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)’پینڈورا پیپرز‘ میں شامل 300 بھارتیوں میں  اداکار جیکی شروف، ان کا بیٹا ٹائیگر شروف اور بیٹی کرشنا شروف کے نام بھی شامل ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق آئی سی آئی جےنے پینڈورا پیپرز کے نام سے مالیاتی تحقیقاتی اسکینڈلز کی رپورٹس 3 اکتوبر کو شائع کی تھی۔اسی تحقیق سے معلوم ہوا تھا بیرونی ممالک میں آف شور کمپنیاں بنا کر مالی فوائد حاصل کرنے والے افراد میں 300 بھارتی لوگ بھی شامل ہیں اور ان میں جیکی شروف کا نام بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پینڈورا پیپرز سے معلوم ہوتا ہے کہ جیکی شروف نے اپنی ساس کی جانب سے نیوزی لینڈ میں بنائی گئی میڈیا کمپنی سے مالی فائدہ حاصل کیا۔ان کی اہلیہ عائشہ شروف کی والدہ نے 2005 میں برطانیہ کی ورجن آئی لینڈ کمپنی میں میڈیا کمپنی رجسٹرڈ کروائی جو نیوزی لینڈ میں تھی۔مذکورہ کمپنی سے براہ راست اور زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنے والے افراد مین جیکی شروف کا نام نمایاں تھا جب کہ کمپنی سے فائدہ اٹھانے والے افراد میں اداکار کا بیٹا اور بیٹی بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کےبیٹے نے تفتیشی حکا م کے سامنے باپ سے متعلق ایسا شرمناک انکشاف کر دیا کہ بالی وڈ میں بھونچال آگیا