اسرائیلی مظالم کیخلاف متحد ہونا امت مسلمہ کا فرض ہے: اسماعیل ہانیہ 

Nov 06, 2023 | 09:00:AM
حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے، انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: انٹونی بلنکن کے دورے کیخلاف ترک شہری سڑکوں پر نکل آئے، امریکی اڈے میں گھسنے کی کوشش

امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت کیلئے میدان میں نکلے، اپنی ماؤں بہنوں اور بھائیوں کی مدد کرے۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔