تعلیمی بورڈز میں تبادلے،میٹرک امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ

May 06, 2023 | 13:28:PM
تعلیمی بورڈز میں تبادلے،میٹرک امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ میں میٹرک امتحانات سے 3 روز قبل صوبائی تعلیمی بورڈز کے افسروں کو اچانک ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجوا دیا گیا جس سے میٹرک امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین، سیکرٹریز اور ناظم امتحانات لگانے کی بجائے امتحانات سے 3 روز قبل دوسرے محکموں اور بورڈز سے آئے ہوئے افسران کو فارغ کرکے ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ انسدادی دہشت گردی نےعمران خان کوپھر طلب کرلیا

تاہم دوسری جانب محکمہ بورڈز و جامعات نے عدالتی احکامات کے برخلاف او پی ایس، ایڈشنل چارج اور ڈیپوٹیشن پر دوسرے محکموں سے آئے ہوئے 18 افسروں اور ملازمین جو غیر قانونی طور پر کام کررہے ہیں کو بچالیا ہے،نوٹفکیشن کے مطابق بورڈ آف سیکینڈری ایجوکیشن کراچی میں بطور اسسٹنٹ پروگرامر تعینات افتخار ابڑو کو ان کے اصل محکمہ زراعت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔