برطانیہ: حکمران جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں بڑا دھچکا لگ گیا

May 06, 2023 | 12:22:PM
برطانیہ: حکمران جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں بڑا دھچکا لگ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بڑا دھچکا لگ گیا، لیبر پارٹی کا اضافی 4 نشستوں کے ساتھ کنٹرول مضبوط ہو گیا۔

برطانیوی میڈیا کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں انگلینڈ کی حکمران جماعت کی پوزیشن کمزور ہو گئی اور لیبر پارٹی کا کنٹرول مضبوط ہو گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے 4 اضافی نشستوں کے ساتھ اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے اور کونسل 90 کے ایوانوں میں لیبر پارٹی کی نشستوں کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی، تقریب کتنے مراحل پر مشتمل ہوگی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق لب ڈیمز نے ایک اور نشست گنوا دی جس کے بعد  وہ نمبر 3 سے نمبر 4 پر پہنچ گئی ہے جبکہ مانچسٹر میں لب ڈیمز نے مزید 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی اور لیبر پارٹی کو 3 نشستوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

بریڈ فورڈ کے شہری حلقوں میں ٹوریز کا صفایا ہوا، گرین پارٹی نے مزید ایک نشست پر کامیابی حاصل کی، اب لیبر پارٹی کے پاس کل 88 نشستیں ہو گئی ہیں۔