شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع 

May 06, 2021 | 20:37:PM
شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، شہباز شریف کی درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ اقبال ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت ملی، بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا،وفاقی حکومت کی جانب درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، شہباز شریف کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:مفتی قومی کو خواجہ سراﺅں سے شادی بارے بیان دینا مہنگا پڑ گیا