حیدر ٹینک کی رول آؤٹ تقریب، آرمی چیف اور چینی سفیر کی خصوصی شرکت

Mar 06, 2024 | 18:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا اور چینی حکام کے ہمراہ حیدر ٹینک کی رول آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔

پاک آرمی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، انہوں نے حیدر ٹینک کی رول آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں چین کے سفیر، چینی کمپنی کے حکام اور پاک فوج کے حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، کیا طالب علموں کے پیپرز معطل ہوں گے؟

 آرمی چیف کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں مفصل بریفنگ دی گئی، ان کو اسلحے اور دیگر ہتھیاروں کو اندرون ملک تیار کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، انہوں نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کے مینوفیکچرنگ شعبوں کا بھی دورہ کیا۔

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے چین کے تعاون سے تیار کردہ حیدر ٹینک باضابطہ طور پر رول آؤٹ کر دیا، بے مثال فائر پاور کے ساتھ حیدر ٹینک جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ اور شاندار صلاحیتوں کا مالک ہے، حیدر ٹینک میدان جنگ میں بہترین نقل و حرکت کے ساتھ اپنے تحفظ کی بھی شاندار خوبیاں رکھتا ہے، دفاعی اختراعات کے شعبے میں بے مثال مہارت کے حصول میں حیدر ٹینک پاکستان کی دفاعی صنعت کے عزم کا اظہار ہے۔