وزیراعظم کے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی قانونی حیثیت نہیں،سر اج الحق

Mar 06, 2021 | 20:42:PM
 وزیراعظم کے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی قانونی حیثیت نہیں،سر اج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کا کلچر ملک کے لیے تباہ کن ہے۔عوامی نمائندے اور ان کے سپورٹرز جمہوریت کی جس شاخ پر بیٹھے ہیں،اسے ہی کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں جامعہ تعلیم القرآن میں تقریب تقسیم اسناد اور لوئر دیر میں مقامی رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنمائوں اور خواتین پر حملے قابل مذمت ہیں، جمہوری روایات کا تماشا نہ بنایا جائے۔ وزیراعظم کے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، وہ عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

ڈھائی برسوں میں قوم کی محرومیوں اور تکالیف میں اضافہ ہوا،سینٹ ارب پتیوں کا کلب بن گیا۔سرمایہ داروں اور وڈیروں سے ہرگز توقع نہیں کہ وہ عوام کے مفاد کی بات کریں گے،انتخابی عمل، پولیس سسٹم، بیوروکریسی اور ٹیکس نظام میں ریفارمز متعارف نہ کروائی گئیں توملک آگےنہیں بڑھے گا،معیشت کو اسلامی اصولوں کےمطابق ڈھالناہوگا،پاکستان کی منزل اسلامی انقلاب اور جماعت اسلامی اس کی نوید ہے، ہمارا عزم ہے کہ ملک کو اسلام کا گہوارہ بنائیں گے۔
 سراج الحق نے کہاکہ جس طرح تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اسلام آباد کی نشست ہاری مگر وزیراعظم کے ایوان سے اعتماد لینے کے وقت تعداد پوری تھی، ایک عجیب صورتحال پیدا ہو گئی ہے، اگر پی ٹی آئی یہ سمجھتی ہے کہ ان کے اراکین اسمبلی پیسوں کے عوض بکے تو ان ضمیر فروشوں کے نام قوم کو بتائے جائیں۔