پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ پر ڈیڈ لاک برقرار 

Jun 06, 2023 | 13:34:PM
 پاکستان اور آئی ایم ایف میں بجٹ پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں فریقین کے درمیان کوئی بڑی پیش رفت نہ ہو سکی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم ) پاکستان اور آئی ایم ایف میں بجٹ پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں فریقین کے درمیان کوئی بڑی پیش رفت نہ ہو سکی۔ 

پاکستان نے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کرنے کی اپیل کردی۔  آئی ایم ایف نے 9ویں اور 10ویں جائزے کو یکجا کرنے کا عندیہ دے دیا۔ جس پر پاکستان پہلے نویں جائزے کو اکیلا مکمل کرنے کا خواہش مند ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ نمبرز پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا محصولات کا ہدف بڑھانے کا مطالبہ سامنے آگیا۔  

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ذرائع  کے مطابق ایف بی آر محصولات کو 10 ہزار ارب روپے تک دیا جائے گا جبکہ پاکستانی وفد نے ایف بی آر محصولات ہدف 9200 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی۔ جس پر ایف بی آر نے محصولات کا ہدف بڑے پیمانے پر بڑھانے کی مخالفت کردی۔

ورچوئل مذاکرات میں وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث معاشی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ورچوئل مذاکرات میں شریک نہ تھے۔