میڈیکل کالجوں میں داخلہ۔۔ انٹری ٹیسٹ کب ہونگے۔۔تاریخ کا اعلان ہو گیا

Jun 06, 2021 | 18:09:PM
 میڈیکل کالجوں میں داخلہ۔۔ انٹری ٹیسٹ کب ہونگے۔۔تاریخ کا اعلان ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی سی اے ٹی) 30 اگست سے 30 ستمبر تک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایم سی نے کہا کہ اس نے آئندہ تعلیمی سال سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے ہیں جن میں نیشنل لائسنسنگ ٹیسٹ (این ایل ای)، ایم ڈی سی اے ٹی، امتحانات کے قواعد و ضوابط اور میڈیکل اور ڈینٹل انڈرگریجویٹ تعلیم شامل ہیں۔پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر ارشاد تقی کے مطابق پہلی مرتبہ ایم ڈی سی اے ٹی مکمل طور پر کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا ، جس سے مقامی اور غیر ملکی دونوں طلبہ کو امتحان دینے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ امتحان 30 اگست سے 30 ستمبر 2021 تک پاکستان کے 20 نامزد شہروں میں ہوگا۔ارشاد تقی کے مطابق درخواست دہندگان کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ امتحانات میں شریک ہونے کا وقت خود منتخب کریں۔

انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کو آن لائن ٹیوٹوریلز اور پریکٹس ٹیسٹ بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ انہیں امتحان کے عمل سے واقفیت ہوجائے اس ضمن میں بتایا گیا کہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا نصاب/ مضمون پورے پاکستان میں تمام بورڈز کے حیاتیات، کیمسٹری اور طبیعیات کے موجودہ نصاب سے اخذ کیا گیا۔
ڈاکٹر ارشاد تقی نے واضح کیا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی منظوری کے بعد اکیڈمک بورڈ نے ایم ڈی سی اے ٹی 2021 میں پاس مارکس 65 فیصد رکھے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امتحان کے آدھے گھنٹے کے بعد نتائج پیش کردیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ داخلے کے لیے تمام کالجوں کا انتخاب کرسکتے ہیں اور پی ایم سی براہ راست طالب علم کے ایم ڈی سی اے ٹی کا نتیجہ متعلقہ کالجوں کو ارسال کرے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔شلوار قمیض پسند نہیں۔۔علیشبہ انجم کا حیران کن انکشاف