سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے ’ای ویزا‘ کے اجراء کا آغاز  کردیا

Jul 06, 2023 | 09:11:AM
سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ نے عمرہ کی ادائی کے لیے الیکٹرانک ویزا کے اجراء کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ حرمین شریفین کی زیارت کو آسان بنانے کے لیے سعودی عرب کا ایک نیا انقلابی اقدام جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرہ ویزہ کے حصول میں مدد ملے گی 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ نے عمرہ کی ادائی کے لیے الیکٹرانک ویزا کے اجراء کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ حرمین شریفین کی زیارت کو آسان بنانے کے لیے سعودی عرب کا ایک نیا انقلابی اقدام ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرہ ویزہ کے حصول میں مدد ملے گی۔ 

سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق سعودی عرب میں حج اور عمرہ کی وزارت نے یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کے ملک میں آنے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

گزشتہ ماہ سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اعلان کیا تھا کہ بعض ویزوں کے حامل افراد خلیجی ملک کا فوری ای ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

برطانیہ، امریکہ جیسے دیگر ممالک کے سیاحتی ویزا حامل افراد اور یورپی یونین کے کسی بھی ملک کے مستقل باشندے اس نئے ویزا کے اہل ہوں گے۔ تاہم اس میں ایک استثنیٰ ہے کہ وہ افراد جن کے پاس یورپی یونین کے کسی ملک میں برطانیہ یا امریکہ کا بزنس یا سیاحتی ویزا ہو، تو ای-ویزا کیلئے درخواست دینے سے پہلے انہوں نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہوا ہو۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمیشنر پی سی بی احمد شہزاد فاروق رانا عہدے سے فارغ، ذکاء اشرف نئے چیئرمین مقرر

مذکورہ ویزا رکھنے والوں کے اہلخانہ بھی آمد پر فوری ویزا حاصل کرسکیں گے۔ تاہم یہ ویزا درخواست دہندگان کو حج کے موسم میں حج یا عمرہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔