نیلم جہلم پاورپلانٹ سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی، لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ 

Jul 06, 2022 | 19:43:PM
نیلم جہلم پاورپلانٹ،بجلی ،پیداوار ،بند ،لوڈشیڈنگ ،بڑھنے ،خدشہ 
کیپشن: نیلم جہلم پاور پلانٹ فنی خرابی کے باعث بند ہونے کی اطلاع ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی کوششوں کو جھٹکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سے بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے 969 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سے نکل گئی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نیشنل گرڈ سے نیلم جہلم پاور پلانٹ کی 969 میگا واٹ بجلی نکل گئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔ جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن کی ٹیل ریس ٹنل میں بندش واقع ہوئی ہے۔ پاور سٹیشن کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ٹیل ریس ٹنل میں بندش کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں۔ وجوہات معلوم ہونے پر ٹیل ریس کی بندش دور کرنے کے لئے اقدامات شروع کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قدرتی گیس، تیل کی پیداوار کے حوالے سے تشویشناک خبر

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاور سٹیشن بند ہونے کی اطلاع وزارت آبی وسائل کے ذریعے تمام متعلقہ اداروں کو کر دی گئی ہے۔