وزیراعظم کو ایم ڈی آئی ایم ایف کا فون، سیلاب سے نقصانات پر تشویش کااظہار

Jan 06, 2023 | 23:39:PM
وزیراعظم شہباز شریف، ایم ڈی آئی ایم ایف، ٹیلی فون، سیلاب، نقصانات، تشویش کااظہار،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کو ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جورجیوا کا ٹیلی فون،حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر ہمدردی اور تشویش کا اظہارکیا۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر کو جنیوا میں موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت کی،ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر شکریہ ادا کیااورجنیوا کانفرنس میں ورچیولی شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
کرسٹالینا جورجیوانے کہاکہ 9 اور 10 جنوری کو آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کی وجہ کانفرنس میں شرکت کرنا ممکن نہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان کو درپیش چیلنجزکو سمجھنے اور ہمدردی کا اظہار کرنے پر وزیراعظم نے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ موسم محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی