سینٹ انتخابات ، صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کاتحریری حکمنامہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے 4 جنوری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکم نامے میں کہاگیاہے کہ ریفرنس پر تمام ایڈووکیٹ جنرلز ، چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے،ریفرنس پرسپیکرز ،صوبائی اسمبلیوں اورالیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔
حکم نامے میں کہاگیاہے کہ ریفرنس کی سماعت کے حوالے سے پبلک نوٹس بھی جاری کیا جائے گا، تمام فریق اپنی تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع کرائیں،عدالتی حکم نامے میں مزید کہاگیاہے کہ کوئی اور خواہشمند جو چاہتا ہے اسے سنا جائے وہ دو ہفتوں میں اپنی گزارشات جمع کرا دے، کیس کی مزید سماعت 11 جنوری کو ہوگی۔