پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں، این اے 133 میں مجھے 50 ہزار ووٹوں کی امید تھی۔۔آصف علی زرداری

Dec 06, 2021 | 20:49:PM
سابق صدر آصف علی زرداری، پنجاب میں الیکشن، مشکل نہیں
کیپشن: آصف علی زرداری، ورکرز کنونشن سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہماری کمزوریاں سامنے آتی ہیں،پیپلزپارٹی نے این اے 133 میں اچھا رزلٹ دیا،مجھے 50ہزار ووٹوں کی امید تھی،اگر ٹرن آؤٹ بڑھا لیتے تو 50 ہزار ووٹ لے سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کو دوستوں کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے بعد لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ن لیگ نے برادری اور اپنی پسند سے حلقہ بندیاں قائم کی ہیں،ہم حلقہ بندیاں تبدیل کریں گے،ہم ہر گلی محلے میں ان سے لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہماری کمزوریاں سامنے آتی ہیں۔پیپلزپارٹی نے این اے 133 میں اچھا رزلٹ دیا۔مجھے 50ہزار ووٹوں کی امید تھی۔اگر ٹرن آؤٹ بڑھا لیتے تو 50 ہزار ووٹ لے سکتے تھے۔ہم کامیابی کی طرف جارہے تھے کہ آر او الیکشن کرواکر ہم سے انتخاب چھینے گئے۔پورے پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں بھٹو صاحب لوگوں کے دلوں میں بستے نہ ہوں،میں نے پیپلزپارٹی کے مشکل وقت میں جیل کاٹی۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان بہت بڑے خطرے میں ہے،دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی تھی مگر ہم پاکستان کو بچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ''دھک دھک کرنے لگا '' گانے پر دلہن کا دلکش انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے 46 ہزار 811 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ اس حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری اسلم گل نے 32 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں پیپلز پارٹی کو اس حلقے سے صرف ساڑھے پانچ ہزار کے قریب ووٹ ہی ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر کے طلبا کیلئے بڑی خبر