لندن, سکھو ں کا مودی کیخلاف احتجاج، ہائی کمیشن کا گھیرائو ،ٹریفک جا م

Dec 06, 2020 | 22:43:PM
لندن, سکھو ں کا مودی کیخلاف احتجاج، ہائی کمیشن کا گھیرائو ،ٹریفک جا م
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کو کسانوں کے احتجاج کے باعث دنیا میں شرمندگی کا سامنا ، اور اب کسانوں کی حمایت میں لندن میں احتجاج کیا گیا ہے۔ بھاتی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف ہزاروں افراد نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور زبر دست نعرے با زی کی ۔
تفصیلا ت کے مطا بق لندن میں ہزاروں سکھ متنازع زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے بھارتی ہائی کمیشن کا گھیرائو کرلیا۔ایک ہزار سے زائد سکھوں کے بائیکس اور کاروں پر لندن پہنچنے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ احتجاج کے سبب وسطی لندن کا نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا۔ دہلی اور دیگر ریاستوں میں کئی روز سے کسانوں کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کے 5 دور ہوچکے ہیں جو کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوئے ہیں۔کسانوں کی حمایت میں ریلی سے وسطی لندن کی فضا بھارت کے خلاف نعروں سے گونج اٹھی ہے جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کسانوںکے معاشی قتل عام میں ملوث ہے۔بھارت کے خلاف لندن کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔